ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میں دوستوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے طالب علم نے کی اپنی جان قربان

سرسی میں دوستوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے طالب علم نے کی اپنی جان قربان

Wed, 04 Oct 2017 19:22:43    S.O. News Service

سرسی ، 4اکتوبر (ایس او نیوز)یہاں سے قریب وانلّی نامی مقام پرکھیلتے وقت ندی میں اترنے اور ڈوبنے کی حالت میں پہنچے ہوئے دوستوں کو بچانے کے لئے ایک طالب علم نے اپنی جان قربان کردی ہے۔

اپنی جان کی پروا کیے بغیر دوستوں کو ڈوبنے سے بچانے والے اس طالب علم کا نام ہیمنت (14سال) بتایا جاتا ہے جو کہ یہاں کے ایک ٹیچر کا فرزند تھا۔کہتے ہیں کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ دوپہر کے وقت ندی کنارے کھیلنے کے لئے گیا تھا۔ اس کے دوست تیرنا نہیں جانتے تھے پھر بھی انہوں نے ندی میں اتر کر تیرنے کی کوشش کی اورڈوبنے لگے ۔ اپنے دوستوں کی یہ حالت دیکھ کر ہیمنت خود بھی ندی میں کود پڑا اور کسی طرح دونوں طالب علموں کو بچانے میں کامیاب تو ہوگیا مگر اس کوشش میں وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

کہتے ہیں کہ ہیمنت بہت ہی باصلاحیت طالب علم تھا اور کھیل کود کے مقابلوں میں اپنے اسکول کی نمائندگی کیا کرتا تھا۔ اس کی اچانک موت سے پورے گاوں میں غم اور سوگ کا ماحول چھاگیا۔


Share: